نوبل انعام کی امیدنہیں تھی ،انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پرخرچ کروں گی ،ملالہ یوسفزئی
بدھ 22 اکتوبر 2014 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ نوبل انعام کی امیدنہیں تھی ،انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پرخرچ کروں گی ،میں مغرب میں ہوں لیکن میرادل پاکستان میں ہے ،توجہ پاکستان مین تعلیم پرمرکوزہے ،ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کااحترام اوربرداشت کوفروغ دیناہوگا۔سرکاری ٹی وی دیئے گئے انٹرویومیں ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ نوبل انعام ملنے کی انہیں کوئی امیدنہیں تھی وہ سکول چلی گئی جہاں پراس نے یہ خبراپنی ٹیچرسے سنی سکول میں نروس تھی اورمختصرتقریرکی ۔
انہوں نے کہاکہ میرے والدنے ہمیشہ میری رہنمائی کی میں نے اپنے دل کی بات کی اورہمیشہ کہاکہ سوات میں طالبان ہی دہشتگردی کے ذمہ دارہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے مغرب میں ہوں ،لیکن میرادل پاکستان میں ہے ،میں جلدپاکستان آوٴں گی اورسوات جاوٴں گی ،سوات میری مٹی اورمیراوطن ہے ،میری روح سوات میں ہے ،میں پاکستان کی خدمت کرناچاہتی ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میری تمام توجہ پاکستان میں تعلیم پرمرکوزہے ،اپنے والدسے کہاکہ ابھی کچھ نہیں کیا،بہت کچھ کرناباقی ہے ،میری خواہش ہے کہ پاکستان میں ہربچے کوتعلیم کی بہترسہولتیں میسرہوں ،نوبل انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پرخرچ کروں گی ۔
انہوں نے کہاکہ ملالہ فنڈپاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کیلئے ہے ۔اس فنڈسے غریب بچوں کے والدین کومالی تعاون بھی فراہم کیاجائیگا،ان کاکہناتھاکہ عالمی برادری کوپاکستان میں تعلیم کے حوالے سے باورکرانے میں کامیاب رہے ۔سکول نہ جانے والے بچوں کی تعلیم کی طرف لانابڑی مہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں متحدہوناہوگا،میراپاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کرکام کریں ،ملالہ نے کہاکہ سیاست کاآغازنچلی سطح سے کرناچاہتی ہوں ۔بے نظیربھٹوعالمی سیاست کے لئے ایک مثال ہیں ،میں سیاست میں آکرعوام اورپاکستان کی خدمت کرناچاہتی ہوں اوربے نظیرکی طرح بنناچاہتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مغرب میں برداشت اورصبرہے ،ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کااحترام اوربرداشت کوفروغ دیناہوگاان کاکہناتھاکہ ہم لڑکوں کیلئے خواب دیکھتے ہیں ،لیکن لڑکیوں کیلئے نہیں میں چاہتی ہوں کہ لوگ تعلیمی مہم میں میراساتھ دیں میں اپنی اہلیت کی بنیادپریونیورسٹی میں داخلہ لیناچاہتی ہوںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.