مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب کا گورنر بننے کیلئے معذرت کرلی

بدھ 22 اکتوبر 2014 22:16

مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب کا گورنر بننے کیلئے معذرت کرلی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب کے گورنر بننے کیلئے معذرت کرلی جبکہ آئندہ مارچ 2015 ء میں سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر وہ قومی اسمبلی موجود سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی طرف سے انہیں پنجاب کی گورنری کیلئے پیشکش گئی جبکہ پنجاب کے موجودہ گورنر چوہدری محمد سرور کو وفاقی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور دیگر معاملات کو حل کرنے کیلئے اپنا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ چوہدری محمد سرور کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہونا تھا مگر مخدوم جاوید ہاشمی کے انکار پر حکومت نے سردست فیصلہ کو ملتوی کردیا ہے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناہے انہوں نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے اور صحیح حقائق کو منظر عام پر لاکر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا ہے انہیں اپنی نشست کھو جانے یا ہار جانے سے کوئی دکھ نہ ہوا ہے اور اب وہ اپنا علاج کرانے کیلئے چین جائیں گے اور وہ علاج میں دو سے تین مہینے لگیں گے چین سے واپسی پر اور مکمل صحت یابی کے بعد وہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کی حکمت عملی تیار کریں گے جبکہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سینیٹ کے انتخابات میں پنجاب یا خیبر پختونخواہ میں جاوید ہاشمی کو سینیٹر منتخب کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی اس سلسلہ میں نیم رضامندی کا حکومتی اور دیگر سیاسی جماعتوں جن کی نمائندگی پارلیمنٹ میں ہے کا اظہار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :