کوئٹہ:مسلح افراد کی بس میں گھس کر فائرنگ، ہزارہ برادری کے 8 افراد جاں بحق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 11:25

کوئٹہ:مسلح افراد کی بس میں گھس کر فائرنگ، ہزارہ برادری کے 8 افراد جاں ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی اور تحفظ عزاداری کونسل نے کوئٹہ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ایک بار پھر آٹھ سے دس نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ کو گھیر لیا ۔ چار مسلح افراد بس میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منقل کیا جا رہا تھا کہ 8 افراد دم توڑ گئے ، ایک زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اعتزاز احمد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ٹیم ان کے ساتھ تھی تاہم سبزی فرشوں نے خریداری کے بعد انہیں واپس جانے کی اطلاع نہیں دی۔ ہزار گنجی واقعہ پر ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی اور تحفظ عزاداری نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر بلوچستان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔