کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، اہلکار زخمی، رینجرز آپریشن میں تین افراد گرفتار

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:17

کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، اہلکار زخمی، رینجرز آپریشن میں تین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ شاہ لطیف میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ لانڈھی میں رینجرز نے آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت معین کے نام سے کی گئی ہے ۔ شاہ لطیف ٹائون میں بھی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ پولیس اہلکار تنویر احمد شرافی گوٹھ تھانے میں تعینات ہے ۔ دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں منشیات کے اہم ڈیلرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :