سانحہ ماڈل ٹائون، ایک اہلکار کا بیان قلمبند، مزید گواہان کو نوٹسز جاری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:20

سانحہ ماڈل ٹائون، ایک اہلکار کا بیان قلمبند، مزید گواہان کو نوٹسز جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء)گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں کانسٹیبل ابوبکر نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا، گلوبٹ نے کہا کہ پاکستانی ہوں انڈیا سے نہیں آیا جو اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو گاڑیوں کی توڑپھوڑ کے مقدمہ میں کانسٹیبل ابوبکر نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا جس کے بعد عدالت نے مزید گواہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ پیشی کے بعد گلوبٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے ، میں اپنی غلطی کی معافی مانگ چکا ہوں ، گلو بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں انڈیا سے نہیں آیا جو مجھ پر اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔