بھارتی ریاست راجستھان میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ‘متعدد زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:53

بھارتی ریاست راجستھان میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ..

باڑ میر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باڑ میر میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ضلع باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمنت شرما نے میڈیا کو بتایا کہ باڑ میر ضلع کے بالوترا قصبے میں آگ سے سات افراد ہلاک ہوئے جن میں پانچ ایک ہی خاندان کے ہیں۔ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر لائسنس یافتہ تھوک کی ایک دکان میں پٹاخے فروخت کرنے کیلئے رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دکان بند تھی۔پولیس کے مطابق آگ کے وقت دکان کے شٹر بند تھے ‘ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد دکان کے اندر سو رہے تھے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا تو اس وقت تک آگ پھیل چکی تھی اور اس میں پھنسے لوگوں کی جان نہیں بچائی جا سکی۔آگ کے نتیجے میں قریب میں کھڑکی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آگ پر چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد مکمل طور پر قابو پانے میں کامیابی ملی۔ گذشتہ ہفتے ریاست آندھرا پردیش میں پٹاخے تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :