گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچر ز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری تعلیم سندھ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچر ز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری تعلیم سندھ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم سندھ کو فوری طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچر ایسوسی ایشن گسٹا ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ضلعی صدر آفتاب نظامانی کی قیادت میں سیکریٹری تعلیم سندھ کی استاد اور تعلیم دشمن پالیسیوں کیخلاف مین پرائمری اسکول سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گسٹا کے ضلعی صدر آفتاب نظامانی ، غلام محمد چھلگری ، نیاز خاصخیلی ، امجد تالپور ، ممتاز میمن ، یوسف سومرو ودیگر نے کہاکہ سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچو نے استاد دشمن ، سندھ دشمن اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر عمل شروع کردیا ہے ، نیا کیڈر مینجمنٹ نظام لایا گیا ہے ، جوکہ سراسر استاد دشمن ہے ، جسے سندھ کے اساتذہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ ، وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیاکہ سیکریٹری تعلیم سندھ کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور استاد دشمن ، سندھ دشمن ، نوٹیفکیشن فوری طورپر واپس لیا جائے بصورت دیگر اساتذہ کا احتجاج جاری رہیگا اور سندھ بھر کے اساتذہ کراچی میں وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :