وینا ملک کا اعزاز، بیٹا بھی بازی لے گیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:12

وینا ملک کا اعزاز، بیٹا بھی بازی لے گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء)اداکارہ وینا ملک کے شیر خوار بیٹے ابرام خان نے دنیا میں آتے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردی ہیںاورانہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹھی کے دو سالہ بیٹے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ دوسری طرف ہالینڈ کے پروڈیوسر نے ویناملک کو دنیا کی چھ بااختیار مسلم خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وینا ملک کے بیٹے ابرام خان خٹک کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر مداحوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 27 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ ٹوئٹر پر شلپا شیٹھی کے دو سالہ بیٹے ویان راج کندرا کے فالوورز کی تعداد تقریباً 13ہزار ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی ا ور بچے کی پیدا ئش نے میری زندگی کو مکمل طور پرتبدیل کردیا ہے ،شادی سے قبل مجھے کئی رشتوں کا قطعی کوئی احسا س نہیں تھا۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے کہاکہ میں خود کو دنیا کی خوش نصیب لڑکی تصور کرتی ہوں جس کے تمام خواب پورے ہوئے۔وینا ملک نے کہا کہ ابھی میں کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میر ابیٹا کس شعبے میں جائے گالیکن خواہش ہے کہ میرا بیٹا بڑاہو کر ایک اچھا انسان ضرور بنے۔ وینا ملک کو دنیا کی 6 با اختیار مسلم خواتین میں شامل کرتے ہوئے ہالینڈ کے ایک پروڈیوسر نے اپنی دستاویزی فلم میں کام کرنے کیلئے سائن کرلیا ہے۔دوسری جانب وینا کا دوسرا سولو گانا ریلیز ہوگیا ہے ، وینا نے اس میں مشہور قوال عزیز میاں کی قوالی‘میں شرابی‘ کی پوری لائن ہی اڑالی ہے۔