پاکستان کے ملکی و غیرملکی قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،پاکستانی 80 ہزار روپے سے زائد کا مقروض

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:46

پاکستان کے ملکی و غیرملکی قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،پاکستانی 80 ہزار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے ملکی اور غیرملکی قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچ جانے سے ہر پاکستانی 80 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہوچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکوت نے بھی پیپلزپارٹی حکومت کی قرض پر قرض لینے کی روش برقرار رکھی ہو ئی ہے، نون لیگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک پاکستان کے غیرملکی قرضے 60 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 65 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملکی قرضے 2 کھرب بڑھ کر 1100 کھرب روپے ہوگئے، مجموعی قرضے 1600 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں، اس تناظر میں ہر پاکستانی لگ بھگ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ حکومت غیر ملکی قرضے بڑے پراجیکٹس کیلئے لے رہی ہے لیکن حکمرانوں کو قرضوں کے صحیح استعمال کا موقع نہیں مل رہا۔حکومت کو سالانہ 800 ارب روپے غیرملکی قرضے کی اقساط ادا کرنے پر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا معیشت کی بہتری کیلئے قرضے لینا معیوب نہیں لیکن قرضوں کے صحیح استعمال کو اہمیت دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :