Live Updates

پشاور،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم کا اسمبلی میں انوکھا احتجاج ،منہ پر کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شرکت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:40

پشاور،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم کا اسمبلی میں انوکھا احتجاج ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے تین پشاور کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اسمبلی میں انوکھا احتجاج کیا اور منہ پر کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی جاوید نسیم کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے اور صحافیوں کے گیلری میں آکر صحافیوں پر مصافحہ کیا ۔ صحافیوں کے استفسار پر ایم پی اے جاوید نسیم نے کہاکہ انہیں خٹک فوبیا ہوگیا ہے اس لیے وہ منہ پر کالی پٹی باندھ کر آئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات