پاکستان اور سویڈن کے با ہمی دوستانہ تعلقات کو اقتصادی تعاون سے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، سید نئیر حسین بخاری
جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن آپس میں دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور سیاسی روابط کو اقتصادی تعاون سے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سویڈن کی پارلیمنٹ کے سپیکر اربن اہلن سے ملاقا ت میں کیا یاد رہے کہ چیئر مین سینیٹ سینیٹرز کے تین رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو اربن اہلن کی دعوت پر سویڈن کا دورہ کر رہا ہے ۔
چیئر مین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے تجارت میں تعاون کی نئی راہیں ہموار کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سویڈن کے سرمایا کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور پاک بھارت تعلقات ، مسئلہ کشمیر ، افغانستان اور دہشت گردی کے مسائل پر بھی بحث ہوئی ۔ چیئر مین سینیٹ نے بھر پور انداز میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بیان کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حال پر یقین رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ یہ مسئلہ کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ایک پر امن اور مستحکم جنوبی ایشاء کے لئے ناگزیر ہے۔سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک مستحکم اور پر امن افغانستان کی حمایت کی ہے ۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے اپنے ممالک میں قانون سازی اور پالیسی سازی میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا اور اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔ سویڈن کے پارلیمنٹ کے سپیکر نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔اربن اہلن نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات موثر ثابت ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے ۔چیئر مین سینیٹ کی قیادت میں وفد نے سویڈن کی خارجہ امور کی کمیٹی سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کی اہمیت کے علاوہ علاقائی حالات بھی زیر غورئے ۔ سید نئیر حسین بخاری نے واضح الفاظ میں بتایا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی میں یقین رکھتا ہے اور ایک مستحکم اور پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کمیٹی کو پاک بھارت تعلقات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات میں یقین رکھتا ہے ۔وفد نے بعد ازاں سویڈن کی کمیٹی برائے آئین سے بھی ملاقات کی اور کسی بھی ملک کیلئے آئین اور اس پر عملدرآمد کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں سینیٹر نزہت صادق ، سینیٹر نجم الحسن ، اور سینیٹر فر حت عباس شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.