کراچی ،محا فظو ں نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کی بجائے انہیں لوٹنا شروع کر دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 14:53

کراچی ،محا فظو ں نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کی بجائے انہیں لوٹنا شروع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں محا فظو ں نے عوام کی جان مال کی حفاظت کے بجائے انہیں لوٹنا شروع کر دیا ، ڈیفنس کے سپر اسٹور میں پولیس نے ڈکیتی کی۔ سپراسٹور کے تالے توڑ کر تجوری اور سامان لے گئے۔ پولیس کے سب انسپکٹر حمزہ اور ہیڈکانسٹبل مظہراور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 26 اسٹریٹ پر سپراسٹور کے تالے توڑ کر پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار کی۔

اہلکار سپراسٹور کی تجوری اور 92 ہزار روپے کے کارڈ لوٹ کر لے گئے - ایک ساتھی کی مدد سے اہلکاروں نے پولیس موبائل میں ڈکیتی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے درخشاں تھانے کی گشتی پولیس پارٹی پکڑی گئی - لوٹے گیا سامان اور ڈھائی لاکھ روپے سمیت تجوری برآمد کرلی گئی - مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں کے ساتھی ڈاکو کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :