پونے 2 کروڑ سے تیار مزنگ گھنٹہ گھر کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:19

پونے 2 کروڑ سے تیار مزنگ گھنٹہ گھر کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء)وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے قرطبہ چوک میں ”مزنگ گھنٹہ گھر“ کا افتتاح کردیا، پی ایچ اے نے ڈیجیٹل گھڑی کو رنگین لائٹوں سے سجا دیا، منصوبے پر ایک کروڑ 70 لاکھ لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے منصوبے کا افتتاح کر نے کے بعد دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے صوبائی وزیر کو گھنٹہ گھر کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ مزنگ گھنٹہ گھر بننے سے لاہور شہر کی خوبصورت میں مزید اضافہ ہوا ہے، گھنٹہ گھر برطانوی اور مغلیہ آرٹ کا فیوژن ہے۔