گوجرانوالہ ،گیس کی ٹینکی پھٹنے سے محنت کش شدید زخمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:36

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) گیس کی ٹینکی پھٹنے سے محنت کش شدید زخمی ہوگیا ۔بتایاگیا ہے کہ گوندلانوالہ کا پچاس سالہ عبدالمجید جوکہ سائیکل پر غبارے بیچتا ہے گزشتہ روز حسب معمول کام پر نکلا جبکہ دوران چیکنگ گیس کی ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں عبدالمجید شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور نازک بیان کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :