ایرانی فورسز کی جانب سے ماشکیل کے قریب مارٹر گولے فائر کئے گئے، لوگوں میں سخت خوف وہراس

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:56

ایرانی فورسز کی جانب سے ماشکیل کے قریب مارٹر گولے فائر کئے گئے، لوگوں ..

چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)ایرانی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی شہر ماشکیل کے قریب مارٹر گولے فائر کئے گئے لوگوں میں سخت خوف وہراس تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاک ایران بارڈر پر واقع سرحدی شہر ماشکیل میں 5عدد مارٹر گولے فائر کئے جوکہ میدانی علاقے میں جاگرے مارٹر گولے فائر کرنے سے علاقے کے لوگوں میں سخت خوف واہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی علاوہ ازیں ایف سی نے بھی جوابی کارروائی کی ہے ۔