محرم الحرام کی آمد،خیبر پختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:32

محرم الحرام کی آمد،خیبر پختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے تحت محرم الحرام کی آمد پر 6 نومبرتک صوبے میں غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور غیر ملکیوں کا طے شدہ شیڈول منسوخ کر دیا گیاہے جبکہ اس فیصلے پروفاق، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ سفارت خانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام دورے اب عشرہ محرم کے بعدشیڈول کئے جائیں۔ دوسری جانب اس دوران صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :