ہاکی کے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:52

ہاکی کے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیئے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ۔ دس روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

مقامی سطح پر کھیلنے والوں کو پولیس کانسٹیبل جب کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والوں کو اے ایس آئی اور ایس آئی بھرتی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے سامنے اس منصوبے کو رکھا جائے گا جو اس بارے حتمی فیصلہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :