ایم کیو ایم کے استعفےٰ قبول نہیں کئے، اس کے لئے انتظار کریں ، وزیر تعلیم نثار کھوڑو

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے استعفےٰ قبول نہیں کئے، اس کے لئے انتظار کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ سندھ کی اکثریت کا نہیں ہے۔ سندھ کے عوام کسی صورت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔ سندھ میں انتظامی یونٹ پہلے سے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سندھ کے عوام کا ردعمل آیا تھا تو سندھ تقسیم کی بات پر بھی ردعمل ہوگا۔