سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:59

سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی ،وہ مشہور سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں اور عوامی لقوں میں اپنی عرفیت جیجی سے معروف تھیں۔زرینہ بلوچ 29 دسمبر 1934ء کو گوٹھ الٰہ داد حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے کالج کی سطح تک تعلیم حاصل کی،ابتداء ہی سے گانے کے شوق کے باعث والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور 1960ء میں وہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں استاد محمد جمن کی باقاعدہ شاگرد ہوگئیں۔

اسی برس انہوں نے ریڈیو پاکستان میں گائیکی کے ایک مقابلے میں حصہ لیا جس میں 600 افراد شریک ہوئے تھے۔ زرینہ بلوچ اس مقابلے میں اوّل آئیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں میں بھی نہ صرف اپنے سنگیت کا جادو جگایا بلکہ کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں شاہ لطیف ایوارڈ اور قلندر لعل شہباز ایوارڈکے نام سرفہرست ہیں۔ان کا انتقال 25 اکتوبر 2005ء کوکراچی میں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :