فلم فرضی میں شاہد کپور کیساتھ کریتی سینین کو کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:07

فلم فرضی میں شاہد کپور کیساتھ کریتی سینین کو کاسٹ کرلیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ کریتی سینن کو راج اور کرشنا ڈی کے نے اپنی نئی بننے والے فلم فرضی میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیاہے فلم میں ہیرو کا کردار شاہد کپور ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار کریتی سینین نے فلم ہیروپنتی میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر فلمی مداحوں میں شہرت حاصل کرنے کیساتھ ساتھ فلم سازوں کی بھی توجہ حاصل کی ہے۔فلم فرضی میں بھارتی فلم سٹار شاہد کپور پہلی دفعہ کریتی سینین کیساتھ نظر آئینگے۔ فلم میں اداکارہ کریتی دہلی کی حسینہ کا کردار ادا کریں گی جبکہ شاہد کپور فلم میں جرائم پیشہ شخص کا کردار نبھائینگے۔

متعلقہ عنوان :