ضرب عضب آخری مراحل میں داخل،دتہ خیال اورشوال میں کارروائیاں
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:11
راول پنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں جہاں کامیابیوں کا سفر جاری ہے، وہیں بھرپور کارروائیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں ۔ میران شاہ ملک میں دہشت گردوں کی آخری بڑی پناہ گاہ تھی، جہاں دہشت گرد منظم ہوتے اور ملکی اور غیر ملکی گروہ دہشت پھیلانے کے گھناونے منصوبے یہیں بناتے، جب ان سے بات چیت کے دورازے ایک ایک کر کے بند ہوتے چلے گئے اور زخم ناسور بننے لگا تو اس کا حل صرف اور صرف آپریشن تھا۔
دہشت گردی جاری رکھنے اور بات چیت کو مذاق بنانے کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا۔ 15 جون کی شب پاک فوج کی انفنٹری اور اسپیشل سروسز نے دہشت کے اس عفریت کو شہ رگ سے دبوچ لیا۔مسلسل دو ہفتوں تک کامیاب فضائی حملوں کے بعد زمینی جنگ کی راہ ہموار ہو چکی تھی، علاقے سے5 لاکھ افراد کو بحفاظت خیموں میں منتقل کرنے کے بعد اب بری فوج کی باری تھی۔(جاری ہے)
ادھر پنجابی طالبان نے بھی پاکستان میں حملے نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد اورکزائی ایجنسی کے شاہد اللہ شاہد نے بھی اپنا راستہ جدا کر لیا، جب 2007 سے طالبان کی ترجمانی کرنے والا بھی چلا گیا تو تحریک طالبان میں مزید ٹوٹ پھوٹ کا امکان اور بھی بڑھ گیا۔ ضرب عضب نے تحریک طالبان اور القاعدہ کے درمیانی مواصلاتی رابطے ابتدا میں ہی توڑ دیے تھے۔ ساتھ ہی پاک فوج کی کارروائیوں نے ان کے انتظامی ڈھانچے کو بھی تہس نہس کر کے رکھ دیا، ایسے میں دہشت گرد بیرونی قوتوں سے ملنے والی کمک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔
آپریشن کی کامیابی سے ریاست کولاحق خطرات کم ہوتے چلے گئے، تحریک طالبان کے ساتھ ساتھ ازبک دہشت گرد بھی آپریشن کا بڑا ہدف بنے۔ ضرب عضب کے آغاز سے ٹھیک ایک ہفتہ پہلے ازبک دہشت گردوں نے کراچی کے ہوائی اڈے کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ ایسے میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن وقت کی اہم ضرورت ثابت ہوا۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن کےدوران کہیں باردوری سرنگیں پکڑی گئیں تو کہیں دھماکا خیز مواد کے کارخانے۔ نیول ڈاک یارڈ پر ممکنہ حملہ ناکام بنادیا گیا جب کہ زیارت ریزیڈینسی اور کوئٹہ ایئربس پر حملہ کرنے والے آپریشن کے دوران ہی گرفتار کر لیے گئے۔ یہیں سے علم و امن کی پیامبر ملالہ یوسف زئی کو گولی کا نشانہ بنانے والا دس رکنی طالبان گروہ بھی فوج کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہے جہاں دتہ خیال اور شوال میں کارروائیاں جاری ہیں، نوے فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد آپریشن ضرب عضب اب آخری مرحلے میں ہے۔ پاک فوج نے میرعلی، میران شاہ کے علاقوں سے جنگجوؤں کا صفایا کردیا ہے، جس کے بعد اب توجہ پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل اور شوال کے علاقوں پر ہے۔ ان مشکل علاقوں تک رسائی آپریشن کے لیے اہم چیلنج ہے جس میں وہ پہلے کی طرح بھرپور کامیابی کا عزم رکھتے ہیں۔
اپنے گھروں سے میلوں دور پناہ گزیں قوم کی خاطر قربانیاں دے کر بنوں کے خیموں میں موجود ہیں، ان کے حوصلے بلند رکھنے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے میں پوری قوم ہم آواز ہے۔ مشکلات کے باوجود پناہ گزین پرُامید ہیں کہ وہ جلد اپنے علاقوں میں جا کر ایک ایسی فضا میں سانس لے سکیں گے، جو دہشت اور انتہا پسندی کی بو سے پاک ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.