شعیب ملک کا بائولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار ، امپائر نے رپورٹ جمع کرا دی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:50

شعیب ملک کا بائولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار ، امپائر نے رپورٹ جمع کرا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کا بائولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ، شعیب ملک کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیل رہے تھے کہ بائولنگ کے دوران فیلڈ امپائر نے ان کا ایکشن مشکوک ہونے پر میچ ریفری کو رپورٹ کی جس پر انہوں نے شعیب ملک کو بائولنگ سے روک دیا ، شعیب ملک نے امپائر اور ریفری کے اس رویئے پر شدید احتجاج کیا لیکن انہوں نے فیصلہ تبدیل نہیں کیا، یاد رہے کہ اس سے قبل آف سپنر سعید اجمل کا بائولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا جا چکا ہے جس کے بعد سابق آف سپنر ثقلین مشتاق ان کے ایکشن کی درستگی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔