لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی بھارت کو افغانستان میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار سنوپ دیا گیا ہے، گوادر پورٹ کو غیر اہم کرنے کیلئے بھارت نے ایران کو کابل سے ملنے والے ریلوے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےساتھ امریکی اور افغان سفارتکاروں کی مشترکہ ملاقات میں اس روڈ میپ کی حکمت عملی وضع کی گئی جس کے تحت افغانستان میں نیٹو انخلا کے بعد بھارت افغانستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےگا۔
افغانستان میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغانستان اور بھارت کے مابین اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں کا آغاز ہوگیا جن میں امریکی سفارتکاوں کے علاوہ امریکی سی آئی اے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے افسروں نے افغان خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ اہلکاروں کےساتھ مشترکہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔گوادر پورٹ غیر اہم کرنے کیلئے بھارت ”ایران کابل ریلوے“ منصوبے کیلئے سرگرم ہوگیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:14
(جاری ہے)
حال ہی میں بھارت اور افغانستان نے مشترکہ پولیس تشکیل دی ہے جس کا نام آئی ٹی بی پی رکھا گیا ہے اور یہ 500 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
کابل کو ایران سے ریلوے کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی بھارت بھرپور سرمایہ خرچ کررہا ہے جس کا واحد مقصد پاکستانی بندرگاہ گوادر منصوبے کی اہمیت کو خطے میں کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے ایک سروے کے مطابق افغانستان میں 74 فیصد رائے عامہ بھارت کے حق میں ہے جبکہ صرف 8 فیصد پاکستان کو پسندیدہ ملک قرار دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.