پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ اقتدارکی غلام بن گئی ہیں،شاہ محمودقریشی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:28

پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ اقتدارکی غلام بن گئی ہیں،شاہ محمودقریشی

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارکے غلام بن گئی ہیں ،زرداری کی سیاست کرنے نہیں آیافقیرکابیٹاہوں جونہ کبھی جھکاہے اورنہ بکاہے ،مظلوموں کوسراٹھاکرجینے کادرس دینے آیاہوں۔ عمرکوٹ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارکے غلام بن گئے ہیں ،آج پیپلزپارٹی میں کوئی بھٹونہیں ہے ،یہ زرداریوں کی جماعت بن چکی ہے ،بھٹوغریب کی بات کرتے ہیں یہ زراورزرداری کی بات کرتے ہیں ،آج سندھ میں پانی بجلی گیس نہیں ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں یہاں زراورزرداری کی سیاست کرنے نہیں آیامیں فقیرکابیٹاہوں جونہ کبھی بکاہے اورنہ جھکاہے،ہم ایمان کی قوت سے ظالموں کامقابلہ کرنے آئے ہیں اورمظلوموں کوسراٹھاکرجینے کادرس دینے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم ملک میں نہیں بن سکتایہ ملک کے مفادمیں نہیں ،ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف سندھ کوتقسیم نہیں ہونے دیگی ہم سندھ کاتحفظ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے حکومت کوکارو باری مرکزبنالیاہے یہ مک مکاکی سیاست کرتے ہیں ،حکمران اپنے مرضی کے ٹھیکیدارلگاکرکمیشن کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زرداری اورنوازدونوں گئے اب پی ٹی آئی آئے گی ہم ظالموں کااحتساب کریں گے ،تحریک انصاف 21نومبرکولاڑکانہ میں طاقت کامظاہرہ کریگی۔