مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی دفتر جمعیت سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے موانا میر محمد ہنجراہ‘ مولانا محمد رمضان پھلپوٹو اور مفتی اصغر علی آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد پر حملہ یہود وہنود کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے۔