مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک‘ 3 شدید زخمی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک‘ 3 شدید زخمی‘ دلہن سمیت 3 افراد کا اقدام خودکشی‘ چونڈکو کے علاقے تجل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں محمد جمن سومرو‘ محمد بچل سومرو اور ہزائنس شنبانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال بعد ازاں نازک حالت پر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں ہزائنس شنبانی دوران علاج دم توڑ گیا دیگر زخمیوں کی حالت تاحال خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مہران ہائی وے پروسن تھانے کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں 55 سالہ غلام حیدر حاجانو موقع پر ہلاک جبکہ مہتاب چانڈیو شدید زخمی ہوگیا۔ نارا کے قریب شنبانی گوٹھ میں 60 سالہ ماکوڑو شنبانی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر کیڑے مار دوا پی لی جسے نازک حالت میں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ کوٹ دیجی کے علاقے دڑو فیضل مہر میں نئی نویلی دلہن عزیزہ زوجہ اللہ اوبھایو مہر نے شوہر سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی‘ فقیرآباد کے 16 سالہ نوجوان حمزہ ولد شفیع محمد بھٹی نے گھر والوں سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی‘ دونوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :