امریکا ، سگریٹ بنانے والی ایک کمپنی کا اپنے دفاتر میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:42

امریکا ، سگریٹ بنانے والی ایک کمپنی کا اپنے دفاتر میں سگریٹ پینے پر ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) امریکا میں سگریٹ بنانے والی ایک کمپنی نے اپنے دفاتر میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پابندی پر یکم جنوری 2015سے عمل کیا جائیگا،جس کے تحت کمپنی کے دفاتر کیاندر اور دفاتر کے احاطوں میں کھلے مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکا میں سگریٹ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا مقصد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر عمل کرانا اور ایسے افراد جو سگریٹ نہیں پیتے ان کا احترام کرنا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ 2016تک اپنیدفاتر میں سگریٹ نوشی کیلئے مخصوص جگہ تعمیر کرلی جائیگی۔