واپڈاکی نااہلی کے باعث لاہور میں203 میگا واٹ کے دو پاورپلانٹس تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:59

واپڈاکی نااہلی کے باعث لاہور میں203 میگا واٹ کے دو پاورپلانٹس تباہی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پانی و بجلی کے ترقیاتی ادارے(واپڈا) کی نااہلی کے باعث 203 میگا واٹ کے دو پاورپلانٹس کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکار بجلی بنانے کے لئے بڑے بڑے پلانٹس لگانے کے دعوے کرتی ہیں لیکن دوسری جانب جہاں پاور پلانٹس لگے ہیں، وہ واپڈا کی نااہلی کا شکار ہے، لاہور میں 110 میگاواٹ کا سیپکول پاورپلانٹ اور120میگاواٹ کا جاپان پاورپلانٹ واپڈا کی ناقص کارگردگی کے باعث دو سال سے بند پڑے ہیں۔سیپکول کے حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان ہورہا ہے، پلانٹس کو واپڈا ایندھن فراہم کردے تو تیرہ لاکھ گھروں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :