محرم الحرام میں طاہرالقادری یورپ اور امریکہ کا دورہ کریں گے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:40

محرم الحرام میں طاہرالقادری یورپ اور امریکہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ڈاکٹر طاہرالقادری محرم الحرام میں یورپ اور شمالی امریکہ کا دورہ کرکے وہاں پر دھرنوں اور جلوسوں کیلئے فنڈ اکٹھا کریں گے جبکہ وہاں پر دھرنوں میں مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری محرم الحرام کے دوران یورپ‘ شمالی امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران آئندہ چار سے پانچ ماہ کے جلسوں اور دھرنوں کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں گے جبکہ دھرنوں میں مدد کرنے والوں کا بھی وہاں پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے بعد تحریک انصاف اور طاہرالقادری کے درمیان پھوٹ پڑگئی لیکن اب بیرون ملک دورہ مزید اختلافات کی بھینٹ چڑھ گیا۔

متعلقہ عنوان :