Live Updates

شیخ رشید' شیدہ ٹلی' عمران خان کی شادی میں دیوانہ نا بنیں ماضی کی طرح اس کو کچھ نہیں ملے گا، حافظ حسین احمد

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:34

شیخ رشید' شیدہ ٹلی' عمران خان کی شادی میں دیوانہ نا بنیں ماضی کی طرح ..

جیکب آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علما ء اسلام (ف)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے شیخ رشید کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو'' بلو رانی'' قرار دینے والے بیان پر روایتی انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو بلورانی قرار دے کر فنی خرابی درست کرنے کا مشورہ دیا ہے شیخ رشید یہ بات اپنے تجربے کی بنیاد پر کررہے ہیں اچھا ہوتا اگر وہ '' حکیم '' کا نام بھی بتادیتے جس سے وہ خود علاج کروا چکے ہیں وہ جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شیخ رشید'' شیدہ ٹلی'' عمران خان کی شادی میں دیوانہ نا بنیں ماضی کی طرح اس کو کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ شیخ رشید مولانا فضل الرحمن سمیت قومی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں ہمیں بھی سب کچھ پتہ ہے ہم بھی کچھ کہنے کا حق بجا رکھتے ہیں مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ بڑی سازش ہے بلوچستان کو ایف سی کے حوالے کیا گیاہے جہاں پر شہریوں اور خواتین کو تلاشی کے نام پر تنگ کیا جارہاہے مولانافضل الرحمن پر ہونے والا حملہ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ اورگورنر بلوچستان کو اب حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں وہ مستعفیٰ ہوجائیں ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اورپی پی میں اس بار'' حلالہ'' نہیں'' حرامہ'' ہوسکتاہے ۔

#

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :