لاہور: بادامی باغ سے مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا گیا، دو افراد گرفتار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:43

لاہور: بادامی باغ سے مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا گیا، دو افراد گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رنگ روڈ بادامی باغ کے قریب بڑی تعداد میں مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ضلعی انتظامیہ نے چھاپا مار کر رنگ روڈ بادامی باغ کے قریب بڑی تعداد میں مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا لیا ہے۔ پکڑے جانے والے گوشت میں گدھوں کا گوشت بھی شامل ہے۔ گدھوں کے علاوہ بھینس اور مردہ گھوڑوں کا گوشت شہر میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مردہ جانور بھی قبضے میں لے لئے گئے اور موقع پر موجود دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :