طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباوٴ کے باعث سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کاامکان ہے۔ سمندری طوفان نیلوفر کے دوران ایک سو پچھتر سے دو سو دس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بھارت میں یہ طوفان گجرات سے ٹکرائے گا جبکہ پاکستانی ساحلوں تک پہنچتے پہنچے طوفان کا زور ٹوٹ جائے گا۔ طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کراچی میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش اور تیز ہواں کا امکان ہے۔(جاری ہے)
ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران پاکستانی حدود میں ماہی گیروں کو خطرات لاحق نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا انتہائی شدید دباؤاومان کے شہر سلالہ سے 940 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ہے جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اومان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور ہوا کے کم دباوٴ کا اثر کراچی میں بھی ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 30 اور 31 اکتوبر کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.