طاہر القادری کے فیصلوں سے اتحادی پریشان ، ق لیگ نے کل اجلاس طلب کر لیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:38

طاہر القادری کے فیصلوں سے اتحادی پریشان ، ق لیگ نے کل اجلاس طلب کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری کے تنہا فیصلوں پر اتحادی تذبذب کا شکار ہوگئے ۔ مسلم لیگ قائد اعظم نے آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا ۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں مسلم لیگ قائد اعظم کے ٹکٹ ہولڈرز کا انتہائی اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا جس میں مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی بھی شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر سے پارٹی کے عہدیداراورضلعی تنظیمیں بھی شریک ہوں گی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ قائد اعظم بھی اپنی سیاسی حکمت عملی طے کرے گی ۔ دھرنوں کے معاملات پر مسلم لیگ قائد اعظم کے تحفظات پہلے ہی سامنے آچکے ہیں اور اب ڈاکٹر طاہرالقادری نے بیرون ملک دوروں کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے میں مسلم لیگ ق اپنے حکومت مخالف جلسوں کا فیصلہ کرے گی ، تنظیم سازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ ساری صورتحال کاجائزہ لیکر نئی سیاسی حکمت عملی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :