خیرپور،یکم تا 10 محرم مجالس سید الشہداء سے نامور مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 18:14

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) خیرپور میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ تمام امام بارگاہوں ،عزاخانوں،ماتمی پڑوں اور دیگر مقامات پر مجالس عشرہ محرم کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ہر طرف علم حضرت عباس علمدار سجا کر منتخب کردہ جگہوں پر نصب کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور فضاؤں میں ہر طرف یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ہر سال کی طرح امسال بھی خیرپور میں یکم تا 10 محرم مجالس سید الشہداء کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مطابق مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں مجالس سے خطاب نامور مذہبی اسکالر مولانا سید باقرحسین زیدی اور بحر المصائب ذاکر سیدگدا حسین شاہ جبکہ امام بارگاہ فیض حسینی سیدہ گوٹھ میں مولانا اسد شاکری ،مولانا منظور حسین سولنگی ،امام بارگاہ قصر حسینی علی مراد میں مولانا سیدباقر حسین زیدی، امام بارگاہ بھرگڑی ، مسجد جعفریہ اسٹیشن روڈمیں مولانا ذوالفقار حسین لاڑک، امام بارگاہ محبان حیدری میں مولانا آغا سید علی افضل زیدی، امام بارگاہ پنجتنی شوکت صاحب میں۔

(جاری ہے)

۔امام بارگاہ دبیر حسین صاحب میں مولانا فدا حیدر (سیالکوٹ )امام بارگاہ مرکزی لقمان میں مولانا اسد شاکری امام بارگاہ بڑا علم زری مبارک مولانا وزیر علی بوترابی ،مولانا منظور حسین سولنگی، مولانا خادم فردوسی، امام بارگاہ عون و محمداور عزا خانہ سید اصغر عباس میں مولانا سید قمبر علی شاھ نقوی ،امام بارگاہ ہاشمیہ میں مولانا سید علی افضل زیدی ،امام بارگاہ حسینیہ ،امام بارگاہ سجادیہ میں علامہ سید مستجاب حیدر عابدی ،امام بارگاہ قصر زینب ثانیء زہراہ بچل شاہ میں علامہ فیروز عباس، امام بارگاہ قصر عباس لقمان میں مولانا سید محمد علی شاہ کریں گے جبکہ سوزخوانی سید عابد حسین ہاتف الوری ، سید اختر عباس ،سید محمد مختار جعفری ، سید شکیل حیدر شاھ ، سید محمد حسنین شاھ ، عاطف زیدی ، مسلم عباس کاظمی کرین گے اس کے علاوہ کربلا کے کمسن شہداء کی یاد میں انجمن غلامان عباس قدیم (اطفال )کی جانب سے کمسن عزاداروں کی عشرہ مجالس عزا خانہ غلامان عباس میں منعقد کیا جائے گا جس سے کمسن ذاکر مولانا سید سلطان علی شاہ نقوی اور مولانا فرحان علوی خطاب کریں گے جبکہ کمسن عزاداروں کا دوسرا عشرہ عزا خانہ لشکر عباس اور تیسرا عشرہ سید سلمان زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا اسی طرح خیرپور شہر کے 100 سے زائد مقامات پر علم حضرت عباس علمدار نصب کئے جائیں گے جس میں 29 ذی الحج کو ماتمی دستہ سپاہ عباس کے دفتر کے علاوہ محلہ علی مراد، محلہ بچل شاہ، محلہ لقمان،محلہ بنارس کالونی، محلہ چھتن شاہ، محلہ بھرگڑی کے علاوہ دیگر مقامات پر علم نصب کئے جائیں گے اس کے علاوہ ضلع خیرپور کے شہروں گمبٹ، ھنگورجہ، رانی پور،،ٹنڈو مستی خان، کنب، کوٹ بنگلہ، کوٹ ڈیجی،کولاب جیئل،پریالو، ببرلوء،راہوجہ، احمد پور، ٹھری میرواھ، فیض گنج اور دیگر شہروں میں عزاداری سید الشہد اء کا اہتما کیا گیا ہے جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :