پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان نے ساتھیوں سمیت پیپلز لیبر بیورو میں شمولیت کا اعلان کردیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 18:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان نے ساتھیوں سمیت پیپلز لیبر بیورو میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر عبدالحکیم دستی نے لیبر بیورو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہید بھٹو گروپ کے کارکنان رضوان زؤر ، عاقب کولاچی ، زبیر احمد پنھور ، وسیم زؤر ، عبدالعزیز زؤر نے پیپلز لیبر بیورو میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر شہید بھٹو چھوڑ کر پیپلز لیبر بیورو میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے کہاکہ ہم پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کی کارکردگی اور عملی سیاسی جدوجہد سے متاثر ہو کر پیپلز لیبر بیورو میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں اور پیپلز لیبر بیورو کے پلیٹ فار م سے مزدوروں کے جائز حقوق کی حقیقی جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :