عوامی تحریک پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی: طاہر القادری

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 18:38

عوامی تحریک پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی: طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2014ء) علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور کئی بار اس اعلان کے بعد باہر جانے کا سوچنا اور مخمصہ پیدا کرنے کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

70 دن کے دھرنوں سے قوم میں بیداری پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جنرل الیکشن کے ساتھ تمام ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی ۔ طاہرالقادری نے نجی ٹی وی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی کے لیے وہ بیرون ملک جائیں گے۔ تاہم یہ افواہیں درست نہیں کہ ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے ۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ہی رہیں گے ۔ 5 دسمبر کو سرگودھا ،14 کو سیالکوٹ اور 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں جا کر عوامی تحریک کو بڑی جماعت بنائیں گے۔