Live Updates

عمران خان میرے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دونگا ، سید خورشید شاہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:00

عمران خان میرے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دونگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان میرے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دونگا شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں  تبصرہ کر کے انکا قد بڑھانا نہیں چاہتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ میرے خلاف کرپشن کے کیسز عدالت میں لے آئیں جن کے بعد میںآ ن دی ریکارڈ یہ بات کہتا ہوں کہ ان الزامات کے ثابت ہو جانے کے بعد میں اپنی 47سالہ سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو جاؤں گا۔

خورشید شاہ نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ تین دنوں کے اندر مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں یا پھر قوم سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کما کہ شیخ رشید کبھی ایک دھرنے میں کبھی دوسرے دھرنے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے کسی الزام پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :