بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:28

بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا آئندہ چند روز ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔ بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان نیلوفر کے دوران 175سے دو سو دس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے بھارت میں یہ طوفان گجرات سے ٹکرائے گا جبکہ پاکستانی ساحلوں تک پہنچتے پہنچے طوفان کا زور ٹوٹ جائے گا۔

طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کراچی میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش اور تیز ہواوٴں کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران پاکستانی حدود میں ماہی گیروں کو خطرات لاحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :