بھارت ، پان فروش کو دیوالی کے موقع پر 132کروڑ روپے کا بجلی بل بھیج دیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:55

بھارت ، پان فروش کو دیوالی کے موقع پر 132کروڑ روپے کا بجلی بل بھیج دیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع گوہانا کے ایک پان فروش راجیش سونی پت کو اس مرتبہ دیوالی کے موقع پر بجلی کے محکمے والوں نے زبردست جھٹکا دیا  اکتوبر کیلئے 132 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجیش کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کا یہ بل دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں تھا کہ یہ رقم صرف اعداد میں غلط لکھی تھی، بلکہ الفاظ میں بھی یہی رقم لکھی تھی۔

راجیش نے کہاکہ ”میں عام آدمی ہوں اور کرائے کی دکان میں یہ کاروبار کرتا ہوں۔ میں صرف ایک بلب اور پنکھا چلاتا ہوں۔ عام طور پر یہ بل ایک ہزار روپے سے کم آتا ہے۔“بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل 2007 ء میں ہریانہ کا بجلی محکمہ اس سے بھی بڑا ریکارڈ قائم کرچکا ہے، اس وقت دو کمرے کے گھر کا بجلی کا بل 234 کروڑ روپے بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :