سورج کی روشنی وزن کم کرنے میں مددگار ہے ،سائنسدانوں کا دعویٰ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:55

سورج کی روشنی وزن کم کرنے میں مددگار ہے ،سائنسدانوں کا دعویٰ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)سائنسدانوں نے چوہوں پر تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سورج کی روشنی وزن بڑھنے اور ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کا عمل سست کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

جریدے ڈایابیٹیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں شامل ایڈنبرا، ساوٴتھیمپٹن اور آسٹریلیا کے سائنس دانوں کے مطابق چوہوں کو سورج کی روشن شعاعوں میں رکھنے سے انھوں نے کم خوراک کھانا شروع کر دی تاہم سورج کی روشنی کی وجہ سے جسم میں پیدا ہونے والے وٹامن ڈی کا اس میں کوئی کردار سامنے نہیں آ سکا ۔

اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آیا سورج کی روشنی کا انسانوں پر ایسا ہی اثر ہوتا ہے۔محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان نتائج کی تشریح احتیاط سے کرنا چاہیے کیونکہ چوہے رات کو جاگتے اور دن میں سوتے ہیں اور ان کے جسم پر بال دار کھال ہوتی ہے اور عام طور پر سورج سے ان کا سامنا کم ہی ہوتا ہے۔