پنجاب حکومت نے محرم الحرام کیلئے رینجرز حکام سے مزید نفری کی درخواست کر دی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:59

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کیلئے رینجرز حکام سے مزید نفری کی درخواست ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز حکام سے مزید نفری فراہم کرنے کے لئے درخواست کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کی خاطر سکیورٹی پلان کو موثر ترین بنانے کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رکھی ہے جس کو مزیدموثر بنانے کے لئے رینجرز حکام سے مزید نفری کی درخواست کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مزید نفری کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائیگا تاکہ محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کو پوری طرح سے فول پروف بنایا جاسکے ۔