پنجاب حکومت کا طاہرالقادری کے بیرون ملک سفر پر جانے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:56

پنجاب حکومت کا طاہرالقادری کے بیرون ملک سفر پر جانے میں کسی قسم کی رکاوٹ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک سفر پر جانے کی صورت میں انکے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وہ بیرون ملک آزادی کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے بیرون ملک سفر کی خبریں سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری کو بیرون ملک جانے کی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔ ان کے خلاف مقدمات ابھی زیر تفتیش مراحل میں ہیں اور صرف ایف آئی آر کے اندراج کی بنیاد پر کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ طاہر القادری پہلے بھی محرم اورعید میلا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بیرون ملک جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :