ارسلان افتخار کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:12

ارسلان افتخار کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ پیر کا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سردار ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کریں گے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں۔