رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا گستاخی ہے:خورشید شاہ

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:26

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ کون بہتر مسلمان ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب سندھی ہیں کسی کو صوبہ توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں میرا بڑا کردار ہے، سازشوں کے باوجود مجھے عوام نے 8 بار منتخب کرایا، سندھ ہماری پہچان ہے اور نفرتوں سے ملک کو بہت نقصان ہوگا۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف کی حکومت کو سپورٹ نہیں کررہی بلکہ ہم پاکستان کی خودمختاری کو بچارہے ہیں، سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سندھ کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاندان سے ہے اور کوئی بھی مسلمان حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا، مذہت اور سیاست میں تفریق رکھی جانی چاہیئے، حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا گستاخی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی کہا تھا جس کے خلاف اتوار کے دن ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :