جاسوسی کا خوف ۔۔۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیدیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:47

جاسوسی کا خوف ۔۔۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی ائیرفورس نے یہ ہدایات انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر جاری کی جس میں کہا گیا کہ چینی موبائل استعمال کرنے والے صارف کا تما م ڈیٹا بیجنگ کو منتقل کیا جا رہاہے۔بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“اور دیگر میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو چینی ساختہ موبائل فون ’زیاؤمی ریڈمی ون ایس ‘ استعمال کرنے سے منع کردیا ۔

حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا استعمال سیکورٹی رسک ہے۔ بھارتی فضائیہ کو ایک ایڈوئزری جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایک معروف سیکورٹی سلوشن کمپنی ایف سیکور نے اس موبائل پر مختلف تجربات کیے اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ موبائل فون اپنے صارف کا نام ،فون نمبر،آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون نمبرز، اور ٹیکسٹ میسج بیجنگ کو بھیج رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ نے یہ احکامات چند ہفتے قبل جاری کیے۔ یہ رپورٹ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے فراہم معلومات کی بنیاد پر انٹیلی جنس یونٹ نے تیار کی۔بھارتی میڈیا نے چینی کمپنی سے اس بارے رابطہ کیا تاہم فوری کوئی جواب نہیں ملاتاہم کمپنی نے دو دن بعد عمومی بیان جاری کیا کہ کمپنی تمام اوقات میں محفوظ طریقے سے اپنے صارفین کے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ غیر چینی صارفین جو بیجنگ سرورز سے دور ہیں ان میں سے کچھ کا ڈیٹا صرف کارکردگی اور رازداری تحفظات کیلئے منتقل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :