خطرات کے باوجود اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے مولانا فضل الرحمن

اتوار 26 اکتوبر 2014 13:19

خطرات کے باوجود اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے  مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ خطرات کے باوجود اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے بم دھماکے سیاسی روایات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر کوئٹہ میں ان پر ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید نہیں ہے حملہ آوروں تک پہنچنے میں حکام کو مدد ملے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وہ سیاست کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں اور خطرات کے باوجود وہ اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چیزیں مجھے کمزور نہیں کرسکتی اور نہ ہی سیاسی روایات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :