مذہب کی آڑ میں سیاست سے گریز کیا جائے،خورشید شاہ
اتوار 26 اکتوبر 2014 13:59
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مذہب اور سیاست میں تفریق کی جائے‘ مذہب کی آڑ میں سیاست سے گریز کیا جائے‘ سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘ پیپلزپارٹی حکومت کو نہیں جمہوریت‘ پاکستان کی خودمختاری اور آئین کو بچارہی ہے۔ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا اور بہتر جانتا ہے کہ کون بندہ اور کون بشر ہے۔
میرا تعلق نبی پاک کے خاندان سے ہے۔ مذہب اور سیاست میں تفریق کی جائے۔ مذہب کی آڑ میں سیاست سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں میرا الگ کردار ہے۔ 1988ء سے سندھ اور پاکستانی عوام نے مجھے آٹھ بار منتخب کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچاس لاکھ پٹھان رہتے ہیں اور پنجابی اور بلوچی سمیت سندھ ڈیڑھ کروڑ آبادی کا صوبہ ہے۔
جو بھی سندھ میں رہتا ہے وہ نام اور زبان کی نسبت سے سندھی ہے۔ سندھ کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ سندھ کیلئے ہم کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں۔ مجھ پر کسی کا دباؤ ہے نہ کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے کہ سندھ کو تقسیم نہیں کریں گے۔ نفرتیں اور سازشیں کرنے سے صرف ملک کا نقصان ہوگا۔ سندھ میں فرقہ وارانہ سیاست نہ کی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا علیحدہ علیحدہ نعرہ ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ نہیں کرتی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے جس جمہوریت کا پودا لگایا تھا ہم اس کی حفاظت کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں صدر ایوب سے لے کر پرویز مشرف جیسے ہر ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ ہم صرف جمہوریت کی مضبوطی‘ آئین کی حفاظت اور پاکستان کی خودمختاری کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہم نواز شریف کو نہیں بلکہ پاکستان کو بچا رہے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.