Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر نے کا فیصلہ کر لیا ،مستعفی ہونے والے ممبران کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائینگے، طاہر القادری نے قومی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 14:26

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر نے کا فیصلہ کر لیا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہٹ دھرمی اور قومی اسمبلی سے استعفے واپس نہ لینے کے ضد پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے حکومتی شخصیتوں سے رابطہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کے استعفے منظور کرلئے جائیں اور مستعفی ہونے والے ممبران کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں ۔

آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ سپیکر نے پی ٹی آئی کے ارکان کو 29اکتوبر کیلئے حتمی نوٹس پیش ہونے کیلئے جاری کردیا ہے جبکہ عمران خان نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اکٹھے ہوکر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں اور اپنے استعفوں کی تصدیق کریں ۔ چنانچہ اس فیصلے کے بعد 29اکتوبر کو شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں مستعفی ہونے والے ممبران قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے چیبمر میں پیش ہونگے جہاں وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قومی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ان ضمنی انتخابات میں وہ پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان سنی اتحاد کونسل اور اتحاد وحدت المسلمین کے سرگرم رہنما کو اپنی جماعت کی طرف سے امیدوار کھڑا کرینگے اور ان کی بھرپور حمایت کی جائے گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی اور پاکستان عوامی تحریک کے بعض اہم رہنماؤں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ چند یوم تک اپنی جماعت کو متحرک کرنے کیلئے برطانیہ ،کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک کا دورہ کرینگے اور تقریباً ایک ماہ تک قیام کے بعد واپس پاکستان آئینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات