فیصل آباد،شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ اورلاغر بیمارجانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے 4قصاب اور 6جعلی پیر گرفتا ر

اتوار 26 اکتوبر 2014 14:26

فیصل آباد،شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ اورلاغر بیمارجانوروں کاگوشت ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کے چھاپے ،شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ اورلاغر بیمارجانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے 4قصابوں جبکہ 6جعلی پیروں کو پکڑ کرحوالہ پولیس کردیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)شاہ رخ نیازی نے غیر معیاری گوشت کی فروخت کے سلسلے میں جاری مہم کے نتیجہ میں ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹر حیدرعلی خاں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مردہ‘ لاغر اور بیمارجانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے 4قصابوں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے جن میں وارث پورہ کے عمر حیات،نورپور کے اجمل،الطاف اورگلستان کالونی کے قصاب احسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں سے 6جعلی پیروں کو پکڑ کرحوالہ پولیس کردیا جن میں محمدخاں،مشتاق،احسان الرحمن،عمران الحق،طارق محمود اورمحمدانورشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :