ایم کیو ایم کے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور

اتوار 26 اکتوبر 2014 14:57

ایم کیو ایم کے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے اپنے دو مشیروں عادل صدیقی اور فیصل سبزواری اور معاون خصوصی عبدالحسیب کے استعفیٰ منظور کرلئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزاواری کے پاس صوبائی محکمہ امور نوجوانان اور عادل صدیقی کے پاس محکمہ کھیل کا قلم دان تھا جبکہ عبدالحسیب معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف تھے ۔

متعلقہ عنوان :